سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا

image

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ نے منظور کی تھی، انہیں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

شیخ رشید احمد کے استقبال کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر عوامی مسلم لیگ کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھی جو ان کے حق میں نعرے بازی بھی کر رہی تھی۔

انہوں نے جیل سے باہر آنے کے بعد کارکنان سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کسی سے لڑائی نہیں، 15 دن سسرال میں رہ کر آرہا ہوں، میں گھبرانے والا نہیں، ساڑھے 7 سال یہاں سے قید کاٹ کر نکلا تھا، اپنا آدھا سامان جیل میں چھوڑ کر آیا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم سچ اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، شہباز شریف رات کو کام کرتے ہیں، گھی اور پیٹرول مہنگا ہوگیا ہے، پاکستان کو اللہ کے بعد عدلیہ بچا سکتی ہے، مریم نواز کہتی ہیں یہ میری حکومت نہیں ہے۔

گرفتاریاں شروع ہوئیں تو میں گرفتاری دونگا، الیکشن نہ ہوئے تو ملک دیوالیہ ہو جائیگا، عمران خان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر عمران خان نے کال دی تو سب سے پہلے گرفتاری دوں گا، میرا فون اورمیری گھڑیاں واپس کرو نہیں تو مقدمہ کروں گا، کل 3 بجے لال حویلی کے باہر خطاب کرو ں گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.