صدر پاکستان ملک کو آئینی بحران سے نکالیں، اسد عمر

image

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم صدر مملکت کی طرف دیکھ رہی ہے، صدر پاکستان سے گزارش ہے کہ ملک کو آئینی بحران سے نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تمام جدوجہد آئین و قانون کے دائرے کے اندر رہی ہے، یہ عمران خان کے خوف سے الیکشن اور عوام سے بھاگنا چاہتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکو مت رجیم چینج آپریشن کی سازش کے نتیجے میں آئی، سندھ ہاؤس میں منڈی لگا کر آئے تھے یہ عوام میں جانے کوتیار نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ انہوں نے واضح کردیا ہے کہ آئین توڑنے کو بھی تیار ہیں، موجودہ حکومت عوام کے سامنے جانے کو تیار نہیں ہیں جب کہ ہم آئین اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.