اسلام آباد: ڈی ایچ اے فیز 2 میں داخل ہونے والا چیتا پکڑا گیا

image

اسلام آباد کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز ٹو کے گھر میں داخل ہونے والا چیتا پکڑا گیا۔

ذرائع کے مطابق وائلڈ لائف کی ٹیموں نے 6 گھنٹے بعد چیتے کو پکڑا ہے۔

خیال رہے کہ آج دن کے وقت ڈی ایچ اے فیز ٹو کے علاقے میں چیتا گھس آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

چیتے کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تھیں۔

ترجمان ریسکیو نے بتایا تھا کہ چیتا مختلف گھروں سے چھلانگیں لگا کر ایک گھنٹے سے زیر تعمیر گھر میں چھپ گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.