ایشیا کپ : بھارت کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان

image

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو ایشیا کپ میں اپنے میچز یواےای میں کھیلنے کی تجویز دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ایشیا کا میزبان ہے اور دیگر ٹیموں کے میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ بھارت کے فائنل میں پہنچے کی صورت میں فائنل بھی یو اے ای میں ہی ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آپشن دے دیا ہے جس پر فیصلہ پی سی بی کرے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کے حتمی شیڈول سے متعلق فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.