بزدل حکمرانوں نے عمران خان کو انا کا مسئلہ بنا لیا، شبلی فراز

image

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ بزدل حکمرانوں نے عمران خان کو انا کا مسئلہ بنا لیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے زمان پارک کے باہر پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ پاکستان کے مقبول لیڈر کو سیاسی طور پر شکست نہیں دے سکے اور اب یہ لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح عمران خان کو گرفتار کریں۔

انہوں نے کہا کہ بزدل حکمرانوں نے عمران خان کو انا کا مسئلہ بنا لیا ہے ہم قانون کا احترام کرتے ہیں لیکن عمران خان کی گرفتاری نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

شبلی فراز نے کہا کہ نالائق حکومت نے ملک میں پہلے ہی انتشار پیدا کیا ہوا ہے اور ایسے حالات میں عمران خان کی گرفتاری آگ پر تیل کا کام کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.