اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، سرکاری گاڑیوں کو بھی چیک کرنیکا حکم

image

اسلام آباد: کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے بعد تمام متعلقہ افسران کو اپنے علاقوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر نہ صرف چیکنگ کو بڑھا دیا گیا ہے بلکہ شہر کے اندر بھی جاری چیکنگ کا عمل مزید سخت کردیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری گاڑیوں کو بھی چیکنگ سے استشنیٰ نہ دیں اور ان کی بھی چیکنگ کی جائے جب کہ شہر کی تمام اہم عمارات سمیت ریڈ زون میں سیکیورٹی کو مکمل طور پر ہائی الرٹ رکھا جائے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے تمام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ دوران سفر ضروری شناختی دستاویزات اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی کا شکار نہ ہوں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.