ویسے تو زندگی کا کچھ بھروسہ نہیں کب کہاں کیا ہو جائے، لیکن اگر آسمان میں ہی موت آجائے تو! یہ لمحہ دیگر مسافروں کو بھی خوف میں مبتلا کر سکتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
بنگلادیشی پرواز کی جانب سے بھی کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی، دبئی سے ڈھاکہ کی پرواز نے سب کو حیران کر دیا تھا۔
ڈھاکہ جانے والے پرواز کے مسافر کی دوران پرواز اچانک طبیعت خراب ہوئی تھی، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی تھیں۔
مذکورہ مسافر لینڈنگ کے دوران ہی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا تھا، جس کی تصدیق بعدازاں ڈاکٹرز نے بھی کی۔
بنگلادیشی مسافر کو اچانک دل میں درد اٹھا تھا، جس کے بعد دیگر مسافر بھی خوف میں مبتلا ہو گئے تھے، تاہم مذکورہ مسافر شب شیخ دوران پرواز آسمان میں ہی اللہ کو پیارا ہو گیا۔