وہ غذائیں جو خالی پیٹ کھانے سے گریز کرنا چاہیے

image

صبح کے آغاز پر عموما ہم ایسی غذائوں کا انتخاب کرتے ہیں جن کو کھا کر ہم دن بھر توانا رہتے ہیں تاہم ماہرین نے چند ایسی غذاوں سے اجتناب برتنے کو کہا ہے کہ جنہیں خالی پیٹ کھا کر ہم مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔  

صحت کے ماہرین کا ماننا ہے کہ مرغن اور مصالحوں سے بھرپور غذاؤں کو خالی پیٹ کھانے سے اجتناب برتنا چاہیے کیونکہ یہ پیٹ میں تیزابیت پیدا کرتی ہیں اور  پیٹ میں درد اور گیس کا سبب بنتی ہیں۔

صبح سویرے خالی پیٹ بہت زیادہ میٹھی غذا جگر کے نقصان کا باعث بنتی ہے اس کی وجہ یہ ہے جگر ایک خاص مقدار میں چینی کو حل کر سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی والی اشیا جیسا کہ  کیک اور اسمودی کو بالکل  استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔

اس کے علاوہ سافٹ ڈرنکس کا خالی پیٹ استعمال انتہائی مضر ہوتا ہے کیونکہ اس میں موجود کاربونیٹڈ ایسڈ معدے کے ایسڈ کے ساتھ مل کر صحت کے کئی مسائل کو جنم دیتا ہے۔

خالی پیٹ بہت زیادہ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال معدے کی جھلی کو نقصان پہچاتا ہے اس طرح ہاضمہ کا نظام متاثر ہوتا ہے اور دن بھر معدہ بوجھل رہتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.