پٹھان دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ کمانے والی پہلی ہندی فلم

image

بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان  کی فلم ’پٹھان‘ دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ کمانے  والی پہلی ہندی فلم بن گئی۔

یش راج فلمز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں بتایا گیا ہےکہ  پٹھان نے دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں۔

💥 hits 1000 crores worldwide 💥

Book your tickets here: | https://t.co/VkhFng6vBj

Celebrate with #YRF50 only at a big screen near you, in Hindi, Tamil and Telugu. pic.twitter.com/CshkhHkZbd

— Yash Raj Films (@yrf) February 21, 2023

ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس ہندی فلم  نے بھارت سے اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 500 کروڑ کمائے جبکہ ریلیز کے چوتھے ہفتے میں بھارت سمیت دنیا بھر سے  ایک ہزار کروڑ کما کر پٹھان نے گزشتہ تمام ہندی فلموں کے ریکارڈ تور دیئے ہیں۔

پٹھان ریلیز کے پہلے مرحلے اور چوتھے ہفتے میں 1 ہزار کروڑ کا بزنس کرنے والی  پہلی ہندی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم پٹھان میں شاہ رُخ خان، ڈیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم سمیت سلمان خان نے بھی کیمیو رول ادا کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.