دنیا کا سب سے بڑا مینڈک جس کی نسل خطرے کا شکار ہے

افریقہ میں ایک ایسا قوی الجثہ مینڈکپایا جاتا ہے جو ایک عام گھریلو بلی کے سائز جتنے ہو سکتے جن کی لمبائی 32 سینٹی میٹر (13 انچ) تکاوران کا وزن سوا تینکلوگرام (7.2 پونڈ) سے زیادہ ہو سکتا ہے تاہم مینڈک کی اس نسل کو معدومیت کے خطرے کا سامنا ہے۔ مینڈک فصلوں کو کیڑوں سے بھی بچاتے ہیں لیکن اس کے بارے میں لوگوں کو آگاہی کم ہے۔

آپ نے بھی کبھی نہ کبھیبچپن میں نمی والی جگہ پر مینڈک کو پھدکتے دیکھا یا رات کے اندھیرے میں ٹرٹراتے سنا توہو گا لیکن کیا آپ نے کبھی بلی کے قدو قامت جتنا مینڈک دیکھا ہے؟

جب افریقی ملک کیمرون کے سیڈرک فوگوانکا پہلی بار سامنا ایک بہت بڑے سائز کے نایاب قسم کے مینڈک سے ہوا تو اس کے حجم نے انھیں حیران کر دیا۔

جس مینڈک کو سیڈرک نے دیکھا تھا اس کا سائز تقریبا ایک بلی جتنا تھا۔ جی ہاں۔۔۔ سیڈرککی آنکھوں کے سامنے دنیا سب سے بڑا جیتا جاگتا زندہ مینڈک تھا۔

سیڈرک کےمطابق ’بڑے سائز کے اس مینڈک کو سنبھالنا اتنا ہی پیچیدہ اور نازک تھا جیسا کہ ایک انسانی بچے کو ریسکیو کرتے وقت سنبھالنا۔‘

افریقی ملک کیمرونکے بقائے ماحول سے منسلک سیڈرک معدومیت کے خطرے سے دوچار اس نایاب مینڈک کے تحفظ میں اس قدر دلچسپی لی کہ انھوں نے ایک خصوصی پروجیکٹ ترتیب دیا اور اس کو اپنی زندگی کا منفرد تجربہ قرار دیا۔

وہ کہتے ہیں کہ ’جب میں نے دیکھا کہ مینڈک کی یہ نسل دنیا کی سب سے بڑی اور منفرد نسل ہے تو میں نے کہا کہ یہایک ایسی چیز ہے جسے ہم آسانی سے( دنیا میں) کہیں اور نہیں ڈھونڈ سکتے اور مجھے اس دریافتپر فخر تھا۔‘

ان کے مطابق ’علاقے کے لوگ ایسی نایاب نسل کی دریافت پر بہت خوش ہیں اور اسے اپنے علاقے کی ثقافتی قدر سے جوڑ رہے ہیں۔‘

یہقوی الجثہ مینڈک ایک عام گھریلو بلی کے قد و قامت کی طرح ہو سکتے ہیں۔ ان کی لمبائی 32 سینٹی میٹر (13 انچ) تکاوران کا وزن سوا تینکلوگرام (7.2 پونڈ) سے زیادہ ہو سکتا ہے۔

وسطی افریقہ کے ملک ایکوا ٹوریئل گنی اور کیمرون میں کئی دہائیوں سے اسبڑی جسامت والے مینڈک کو خوراک اور پالتو جانوروں کی تجارت کے لیے بہت زیادہ شکار کیا جاتا رہا ہے۔

مینڈکوں کا مسکن دریاؤں اور ندیوں کے کنارا ہے تاہم اب ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ان کا ٹھکانہ تیزی سے تباہ ہو رہا ہے اور اس بڑے سائز کے نایاب مینڈک کو اب سرکاری طور پر معدومیت کی ریڈ لسٹ میں خطرے سے دوچار قرار دیا گیا ہے۔

مینڈک کی اہمیت کے حوالے سے سائنس میں ہمیں جو معلومات ملتی ہیں اس سے بہت کم لوگ واقف ہیں ۔

یہاں تک کہ کیمرون میں بھی بہت سے مقامی لوگ جانتے ہی نہیں کہ ماحولیاتی نظام کے لیے مینڈک کی افادیت کیا ہے اور یہ خصوصاًفصلوں کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں کے شکار کے لیے کتنا فائدہ مند ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

انسان کے ہاتھوں معدوم ہونے والے وہ آٹھ جانور جنھیں ہم کبھی نہیں دیکھ سکیں گے

زینوپس ٹیسٹ: جب مینڈک کے ذریعے معلوم ہوتا تھا کہ آپ حاملہ ہیں یا نہیں

کھارائی اونٹ: جن کی نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے

مینڈک کی جھاگ جلے کے علاج میں مددگار

مینڈک ندی نالوںکے پاس رہتا ہے جہاں موجود پتھر اس کے لیے مسکن کا کام دیتے ہیں۔

ماحول کی بقا کے لیے کام کرنے والی کنزرویشن ٹیم شکاریوں کو جانوروں کے لیے بطور شہری سائنسدان بننے پر آمادہ کرتی ہے جومینڈک کو کھانے کے لیے استعمال کرنے کے بجائے اس کی موجودگی کا ریکارڈ رکھ سکیں۔

یہ ٹیم مختلف مقامی گروپوں کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں تاکہ خوراک کا متبادل ذریعہ فراہم کرنے کے لیے گھونگوں(سنیل) کی فارمنگ شروع کی جا سکے۔

ایسے ہی ایک سابقہ شکاری نےایک مقامی فرد کے مینڈک کے پکڑنے کے اقدام کو رپورٹ کیا تو یہ ان دیو ہیکل مینڈکوں کی نسل کو بچانے کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔

سیڈرک مینڈک کو بچانے اور اسے جنگل میں اس کے ٹھکانے پر واپس پہنچانے میں کامیاب رہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’ہمیں اپنی کوششوں پر فخر ہے۔‘

بڑی نسل کے ان نایاب مینڈکوں کو بچانے کے منصوبے کو کنزرویشن لیڈرشپ پروگرام (سی ایل پی) کی مدد حاصل ہے۔ اس پروگرام کو فونا اینڈ فلورا انٹرنیشنل، برڈ لائف انٹرنیشنل اور وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.