یہاں ایک بندے کا کھانا 50 ہزار کا ہوتا ہے۔۔ ملک کا برا حال ہے اور یہ ہزاروں روپے ہوٹل میں ضائع کررہے ہیں! منال اور احسن کے مہنگے ریسٹورنٹ جانے پر عوام کی برس پڑی

image

شہرت برتنا بھی آسان نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جہاں مشہور ہونے کے بعد لوگ سیلیبریٹیز کو آئیڈلائز کرتے ہیں وہیں ان کی ہر حرکت پر کڑی نظر بھی رکھی جاتی ہے۔ منال خان اور احسن اکرم کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ جو گزشتہ دنوں گئے تو ڈنر پر تھے گر سوشم میڈیا صارفین کو ملک کے خراب معاشی حالات میں ان کا یوں کئی ہزار روپے ہوٹل میں خرچ کرنا بالکل پسند نہیں آیا۔

سوشل میڈیا پر اس وقت منال اور احسن کی کئی تصاویر وائرل ہیں جن میں وہ دونوں خوشگوار موڈ میں مہنگے ریسٹورنٹ میں موجود ہیں۔ وہاں کھانے کا مینیو بھی رکھا ہوا ہے جس میں کئی طرح کے کانٹینینٹل کھانے درج ہیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ کھانا تو کسی عام سے ہوٹل میں بھی کھایا جاسکتا تھا۔ جس ہوٹل میں منال اور احسن موجود ہیں وہاں کا بل کم سے کم 25 ہزار سے شروع ہوتا ہے اور 50 ہزار بھی کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ یہ ہوٹل اتنا مہنگا ہونے کے باوجود ہمیشہ بک ہوتا ہے۔

دوسری طرف بڑی تعداد میں عوام احسن اور منال کو بھی پیسوں کے ضیاع پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح ملک کی اشرافیہ، مڈل کلا اور غریب افراد میں احساس کمتری پیدا کررہی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.