غریب کو ٹینشن میں دو توکیا ایک کش بھی نہیں ملے گا کیونکہ ۔۔ یکم مارچ سے سگریٹ مزید کتنے مہنگےہونے والے ہیں؟

image

پاکستان میں مہنگائی نے غریب سے سگریٹ کی عیاشی بھی چھین لی ہے، فروری میں 100 روپے میں ملنے والے سگریٹ کا پیکٹ ڈھائی سو کے قریب پہنچ چکا ہے، یکم مارچ سے پاکستانیوں کا فیورٹ برانڈ کا سگریٹ مزید کئی گنا مہنگا ہونے والا ہے، اب غریب ٹینشن میں دو تو کیا ایک کش بھی نہیں لگا سکیں گے۔

پاکستان میں یوں تو ہر کوئی کسی نہ کسی ٹینشن میں رہتا ہے اور ٹینشن دور کرنے کیلئے نوجوان ہوں یا بوڑھے ہر کوئی سگریٹ کے کش لگاکر اپنی ٹینشن دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ سگریٹ بھی دوسرے تمام نشوں کی طرح ایک مضر صحت چیز ہے اور ہمارا مقصد ہرگز سگریٹ کی پروموشن کرنا نہیں لیکن آئندہ ماہ سگریٹ کی قیمت میں ممکنہ طور پر کتنا اضافہ ہونے جارہا ہے۔

پاکستان میں کوئی مہنگائی سے پریشان ہے، تو کوئی ٹریفک کی وجہ سے مشکل سے دوچار، کسی کو قرضے دینا ہے تو کسی کو راشن مہنگا کی پریشانی ہے، کسی کے پاس نوکری نہیں تو کوئی ڈاکوؤں سے پریشان ہے، غرض پاکستان میں کوئی ایسا انسان مشکل سے ہی ملے گا جو کسی ٹینشن کا شکار نہ ہو لیکن پاکستان میں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں ہر ٹینشن میں اکثر لوگ سگریٹ پی کر اپنے غم مٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔

سگریٹ پاکستان میں ہونے والا سب سے سستا نشہ تھا، اگر آپ سگریٹ کے شوقین ہیں تو بھلے ہی آپ کے پاس سگریٹ خریدنے کے پیسے نہ ہوں آپ کسی دوست تو کیا کسی راہ چلتے اسموکر سے بھی سگریٹ مانگ لیتے تھے لیکن دعائیں دیں اسحاق ڈار صاحب کو جنہوں نے پاکستانیوں کو سگریٹ جیسی موذی چیز سے بچالیا۔

ہم نے آپ کو پہلے بھی بتایا کہ سگریٹ بھی دیگر نشوں کی طرح کسی بھی صورت میں انسانو ںکیلئے ٹھیک نہیں، حکومت کبھی سگریٹ کے پیکٹ پر کینسر والے پاؤں تو کبھی کینسر زدہ چہروں کی تصویریں لگاتی ہے لیکن مجال ہے کہ پاکستانیوں نے کبھی ان تصاویر کو سنجیدہ لیا ہولیکن اب آتے ہیں اسحاق ڈار کی جانب جنہوں نے قوم کو اس بیماری سے بچانے کیلئے سگریٹ اتنے مہنگے کردیئے ہیں کہ غریب دو کش تو کیا ایک کش کی بھی جرات نہیں کریگا جس سے سگریٹ کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بھی بچ جائیگا۔

پاکستان میں فروری کے آغاز میں جو سگریٹ کا پیکٹ 100 روپے کے قریب تھا وہ 15فروری کو منی بجٹ کے بعد تقریباً ڈھائی سو تک پہنچ گیا ہے لیکن سگریٹ پینے والوں کیلئے سب سے تشویش کی بات تو یہ ہے کہ فروری میں ہونے والا اضافہ آخری نہیں بلکہ ابتدائی تھا کیونکہ اب یکم مارچ سے بعض میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان میں سگریٹ مزید مہنگی ہونے والی ہے۔

پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق سب سے زیادہ گولڈ لیف سگریٹ پی جاتی ہے، 15 فروری کو منی بجٹ کے بعد 220 روپے تک ملنے والا گولڈ لیف کا پیکٹ اب 550 روپے کا مل رہا ہے اور یکم مارچ سے گولڈ لیف کا پیکٹ 800 روپے تک ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح پاکستان میں مقبول کیپسٹن، ریڈ اینڈ وائٹ، مارون اور دیگر برانڈز کے سگریٹ کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ متوقع ہے جو کہ عوام کی صحت کیلئے ایک خوش آئند عمل ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.