پاکستان میں ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان نے لوگوں کی مشکلات میں اور اضافہ کردیا ہے۔
ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے روپے کی قدر میں مزید کمی کردی۔
انٹر بینک میں ڈالر 18روپے 89 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا ہے۔
جبکہ کل انٹر بینک میں ڈالر 266 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یک دم 16 روپے کے اضافے سے 290 روپے کی سطح پر آگئی۔
ڈالر کی قدر میں اضافہ آٖج صبح ہی کاروباری دن کے آغاز میں ہوا ہے۔
اس طرح سے گذشتہ دو روز میں ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ 2.35 فیصد ڈی ویلیو ہوگیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے بھی آئی ایم ایف قرض پروگرام معاہدے میں تاخیر ہورہی ہے اور درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ بھی بڑھتا جارہا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج پر اثرات:
جبکہ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 340 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 753 پر آ گیا ہے۔
گزشہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 412 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔