ملک میں 131 ادویات کی قلت، جان بچانے والی دوائیں بھی شامل، حکام نے ڈریپ کو آگاہ کردیا

image

اسلام آباد: ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات سمیت کئی دیگر ادویات کی قلت پیدا ہوگئی، یہ بات وفاقی وزارت صحت کے حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو لکھے گئے خط میں کہی ہے۔

ڈریپ میں لکھے جانے والے خط میں حکام نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت 131 ادویات ناپید ہو چکی ہیں جن میں سے زیادہ تر ملٹی نیشنل فارما سیوٹیکل کمپنیز کی ہیں۔

اس ضمن میں سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد سمیت پورے ملک میں ضروری 131 ادویات میسر نہیں ہیں۔

سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ اسلام آباد نے ڈریپ حکام سے درخواست ہے کہ ادویات کی بلا تعطل سپلائی کے لیے درکار ضروری اقدامات کیے جائیں،۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ اکثر ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں کے تنازعے پر پیداوار بند کر دی ہے۔

شوگر کے مریضوں کیلیے مفت ادویات، فنڈز جاری

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ناپید ہونے والی اکثر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے ڈریپ نے پہلے ہی سفارش کر رکھی ہے، ادویات کی کی عدم دستیابی کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.