محب مرزا نے صنم سعید سےشادی سے متعلق سچ بتادیا

image

 اداکار محب مرزا نے بالآخر صنم سعید سے شادی کرنے کا اعتراف کر لیا۔

اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کی پروگرام میں اداکار صنم سعید اور محب مرزا نے شركت کی جہاں دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ  شادی کی تصدیق کردی ہے۔

پروگرام کے میزبان فہد مصطفیٰ نے جوڑے سے کہا کہ اگر انہیں شادی کی مبارک باد دی جائے تو انہیں اعتراض تو نہیں ہوگا جس پر محب مرزا نے سر ہلاکر اجازت دی۔

اس موقع پر پروگرام میں موجود تمام افراد نے کھڑے ہوکر صنم سعید اور محب مرزا کو ان کی شادی پر مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی افواہیں کئی سال سے گردش کررہی تھیں ، دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا، لیکن دونوں  نے شادی کا اعلان نہیں کیا تھا۔

محب مرزا اس سے قبل آمنہ شیخ سے اور صنم سعید فرحان حسن سے شادی کرچکی ہیں جن سے ان دونوں کی علیحدگی ہوچکی ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts