وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو بھرپور نیند لیں

image

وزن کم کرنے کے لیے رات کو 7 گھنٹے اچھی اور بھرپور نیند یقینی بنائیں  لیکن نیند کے ساتھ غذائیت سے بھرپور ڈائٹ پلان ہی وزن کم کرنے میں لازمی  ہوگا۔

دنیا میں کئی افراد بڑھتے وزن اور موٹاپے سے تنگ نظر آتے ہیں۔ وزن کم کرنے کے لیے غذائیت سے بھر پور خوراک اور ورزش کی اہمیت سے انکار نہیں لیکن بھر پور نیند بھی وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

امریکی  تحقیق کاروں کی ابتدائی کے مطابق صحت مند اور بھرپور زندگی کے لیے اچھی نیند لازمی ہے جس سے آپ کا جسمانی وزن بھی کم ہوسکتا ہے۔ اس کے لیے سونے سے قبل کسی خصوصی ڈائٹ پلان کا ہونا بھی لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو 7 گھنٹے سے کم نیند سے دماغی اور جسمانی صحت میں برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں جن میں موڈ خراب ہونا، کام پر توجہ مرکوز نہ ہونا اور سانس لینے میں دشواری کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ  رات کو جاگنے اور کم نیند لینے  سے انسان زیادہ چکنائی والی اشیا، نمکین اور میٹھے کھانے کو ترجیح زیادہ دیتا ہے۔ جو وزن بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔

امریکی سائنسدان کے مطابق  اچھی نیند اور خصوصی ڈائٹ پلان کے حصول پر توجہ دینے سے انسان کی جسمانی نشوونما میں بہتری آسکتی ہے کیونکہ غذایت اور نیند کافی پیچیدہ معاملات ہیں اور اس میں کئی عوامل جسمانی نظام کے ساتھ منسلک ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.