حریم شاہ کے الزامات پر صندل خٹک کا ردعمل آ گیا

image

حریم شاہ کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے بعد ان کی دوست صندل خٹک نے خاموشی توڑتے ہوئے ردعمل دے دیا۔

غیر اخلاقی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد حریم شاہ کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیوز ان کی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کرکے لیک کی ہیں۔

صندل خٹک نے ان الزامات پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حریم شاہ کی ویڈیو دیکھنے والوں کو شرم آ رہی ہے لیکن وہ میک اپ کرکے میڈیا پر آ رہی ہیں۔

حریم شاہ کو کوئی شرم و حیا نہیں ہے، ہم اس کے ساتھ ایسا کیوں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا سچ ہے تو حریم شاہ کو ایف آئی اے جانا چاہیے۔

ایف آئی اے میں چاہے وہ کیس مجھ پر کرے، عائشہ پر یا پھر اپنے بوائے فرینڈ پر مگر اسے وہ یہ کیس کرے اور اپنا الزام ثابت کرے۔

یہ بھی پڑھیں: 

صندل خٹک کا کہنا تھا کہ اگر حریم شاہ نے الزامات ثابت نہ کئے تو اس کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کروں گی۔

ٹک ٹاکر نے حقیقت کھولتے ہوئے بتایا کہ حریم شاہ نے مجھے بتایا تھا کہ یہ ویڈیو میرے بوائے فرینڈ نے بنائی تھیں، اب وہ کہہ رہی ہے کہ یہ شوہر نے بنائی۔

صندل خٹک نے دعویٰ کیا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو کوئی لڑکی نہیں بنا سکتی، حریم کے موبائل ہیک ہونے کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ کسی کا آئی کلاؤڈ ہیک نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ان کا مزید کہنا تھا کہ حریم شاہ کی لیک ویڈیو میں موجود آدمی اس کا شوہر نہیں ہو سکتا کیونکہ ایک سال قبل تو ان کی شادی ہی نہیں ہوئی تھی۔

انہوں نے حریم شاہ کا مزید راز فاش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس کا بوائے فرینڈ تھا جس کے ساتھ وہ تعلق میں تھی اور اس کا اعتراف وہ خود بھی کر چکی ہے۔

صندل خٹک کا کہنا تھا کہ بہن کے نکاح کے لئے حریم شاہ نے مجھ سے پیسے لئے تھے، واپس مانگنے پر جھگڑا کیا اور میں نے پیسے نہ لینے کے ساتھ دوستی بھی ختم کر دی۔

اس موقع پر صندل خٹک نے حریم شاہ پر ویڈیو خود لیک کرنے کا الزام بھی لگا دیا اور کہا کہ وہ شہرت کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہے چاہے وہ مثبت ہو یا منفی۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts