2035 تک آدھی دنیا موٹاپے کا شکار ہو جائے گی وجہ جانیے؟

image

ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 2035 تک دنیا کی آدھی آبادی موٹاپے کا شکار ہو جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 12 سالوں کے دوران دنیا کے چار ارب کے قریب افراد موٹاپے کا شکار ہوں گے، بچوں میں شرح سب سے زیادہ بڑھے گی۔

رپورٹ کے مطابق موٹاپے کے اسباب میں غذائی ترجیحات میں زیادہ آسانی اور جلدی سے تیار ہونے والے کھانے، زیادہ وزن اور صحت کی تعلیم سے متعلق کم وسائل شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افریقا اور ایشیائی ممالک سمیت کم یا درمیانی آمدنی والے ملکوں میں سب سے زیادہ لوگوں کے وزن میں اضافے کی توقع ہے۔

فیڈریشن کے صدر پروفیسر لوئیس باؤر نے رپورٹ کے نتائج کو ممالک کے لیے ایک واضح انتباہ قرار دیا کہ وہ ابھی عمل کریں یا مستقبل میں اس کے نتائج کا خطرہ مول لیں۔

رپورٹ میں خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں میں موٹاپے کی بڑھتی ہوئی شرح پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.