رمضان کے چاند سے متعلق سعودی سپریم کورٹ کا اہم اعلان

image

ریاض: سعودی عرب کی عدالت عظمیٰ نے مملکت میں تمام مسلمانوں سے 21 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 21 مارچ کی شام یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی کہ کوئی بھی شخص راہ راست یا دوربین سے رمضان المبارک کا چاند دیکھے تو یہ شہادت اپنی مکمل ذمہ داری کے ساتھ ادارے تک پہنچائے۔

یہ بھی پڑھیں: 

عدالت نے کہا کہ جن لوگوں کی نظر تیز ہے یا جو چاند دیکھنے کا تجربہ رکھتے ہیں وہ علاقے میں موجود رویت ہلال کمیٹیوں میں شمولیت اختیار کریں۔

عدالت کے مطابق ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے یکم شعبان 21 فروری کو تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.