متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار

image

متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔

پاکستان بز نس کونسل کی دبئی میں ہونے والی تقریب میں اماراتی حکومت کے پاکستان میں تین بڑے سرمایہ کاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا، ان کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب ڈالرز سے زائد ہے۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شپنگ اینڈ لوجسٹک کوریڈور پر کل دستخط ہوں گے۔

پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے چیئرمین ڈاکٹر سیف الدین جونیجو نے وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔

متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے پانچ سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنے کی بھی پیشکش کی گئی۔

پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے چیئرمین ڈاکٹر سیف الدین جونیجو کا کہنا تھا کہ دبئی فری زونز کی طرز پر پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زونز قائم کیے جائیں گے۔

اس سے برآمدات کا ہدف تین سال میں پانچ ارب ڈالر ہے، ان کا کہنا تھا کہ فی الحال برآمدات ایک ارب ڈالر ہیں۔

نائب چیئرمین ڈی پی ورلڈ فخر عالم نے تقریب کے دوران بتایا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.