روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 9.306 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق نومبرمیں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 141ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جس کے بعد ان اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 9.306 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔
اکتوبر میں آر ڈی اے کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 170 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ ستمبر 2020 سے لے کر اب تک سمندر پار پاکستانیوں نے 8 لاکھ 83 ہزار اکاؤنٹس کھولے ہیں۔ نومبر کے مہینے میں نئے کھلنے والے اکاؤنٹس کی تعداد 9572 جبکہ اکتوبر میں 11 ہزار 108 ریکارڈ کی گئی۔