گھروں کی تعمیر و خریداری کے لیے بینک قرضوں میں نومبر میں سالانہ 7 فیصد اضافہ

image

گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں نومبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمارکے مطابق نومبر 2025میں گھروں کی تعمیر اورخریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کا حجم 214 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبرکے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال نومبرمیں گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے 200 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے تھے۔

اکتوبرکے مقابلے میں نومبرمیں گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر0.5فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ۔ اکتوبرمیں گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لیے بینکوں نے 215ارب روپے کے قرضے جاری کئے جو نومبر میں کم ہوکر214ارب روپے ہوگئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US