عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، ہزاروں کارکنوں کو بلا لیا گیا

image

تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی وجہ سے جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخواسے کارکنوں کو بلا لیا گیا۔

کم از کم 5 ہزار پارٹی کارکن زمان پارک کے باہر ہر وقت موجود رہیں گے،گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر متبادل پارٹی قیادت کے معاملات بھی طے پا گئے۔

عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں شاہ محمود قریشی فیصلے کرنے میں بااختیار ہوں گے، عمران خان کی ممکنہ گرفتاری سے پہلے پارٹی ٹکٹوں کو فائنل کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے سے انتخابی جلسے شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے، امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات اور حکومتی عہدوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پارٹی کی مفاہمتی کمیٹی امیدواروں کے درمیان مفاہمت پیدا کرے گی۔

اس کے علاوہ زمان پارک میں مزید کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،عمران خان کی رہائشگاہ کے سامنے دو خالی پلاٹ استعمال کئے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.