پاکستان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش

image
پاکستان کی حکومت نے انڈیا کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں فیصلہ کن سفارتی مداخلت اور اعلیٰ قیادت کا مظاہرہ کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی ہے۔

سنیچر کو حکومت کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری نے انڈیا کی بلا اشتعال اور غیرقانونی جارحیت کو دیکھا جس نے نہ صرف پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو پامال کیا بلکہ معصوم جانوں کا بھی ضیاع ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کو استعمال کرتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا، کشیدگی کے عروج پر ڈونلڈ ٹرمپ نے شاندار حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان اور انڈیا کے ساتھ سفارتی رابطے کیے، جس کی وجہ سے کشیدگی کم ہوئی اور جنگ بندی ممکن ہوئی۔

’امریکی صدر کی مداخلت سے دو ایٹمی طاقت رکھنے والے ممالک کے درمیان ایک بڑے تنازعے سے بچاؤ ممکن ہوا جس سے خطے میں لاکھوں لوگوں کے لیے تباہ کن نتائج برآمد ہوتے۔ یہ مداخلت ان کے امن ساز کردار کا ثبوت ہے۔‘

بیان کے مطابق حکومت پاکستان صدر ٹرمپ کی جانب سے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی پیشکش کو بھی سراہتی ہے۔ 

’جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے سے ہی قائم ہوگا۔‘

Government of Pakistan Recommends President Donald J. Trump for 2026 Nobel Peace Prize

The Government of Pakistan has decided to formally recommend President Donald J. Trump for the 2026 Nobel Peace Prize, in recognition of his decisive diplomatic intervention and pivotal…

— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) June 20, 2025

بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ یہ مخلصانہ کوششیں علاقائی اور عالمی استحکام میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی، خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کے تناظر میں جس میں غزہ اور ایران شامل ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.