پی آئی سی کی شاندار کامیابی، پاکستان میں پہلی بار جدید طریقہ علاج روٹا پرو ٹیکنالوجی کے تحت کامیاب آپریشن

image

پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے پاکستان میں پہلی بار جدید طریقہ علاج روٹا پرو ٹیکنالوجی کے تحت کامیاب آپریشن کرکے شاندار کامیابی حاصل کر لی۔

پی آئی سی امراض قلب کا جدید طریقہ علاج روٹا پرو ٹیکنالوجی متعارف کرنے والا پہلا ادارہ بن گیا، پی آئی سی میں جدید طریقہ سے 60 سالہ مریض کے دل کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کا کہنا تھا کہ ماہر کارڈیالوجسٹ کی ٹیم نے مریض کا کامیاب آپریشن کیا۔

آپریشن ٹیم کی نگرانی پی آئی سی کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سرابراہ ڈاکٹر عابد اللہ نے کی۔

ڈاکٹر عابد اللہ کے مطابق روٹاپرو ٹیکنالوجی ایک سنگل آپریٹر سمارٹ ڈیوائس ہے جو دل کی شریانوں کے اندر کیلشیم کو ہٹانے میں مدد دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روٹاپرو کے ذریعے دل کی ایسی بند شریانوں کا علاج ممکن ہوگا جو پہلے ممکن نہیں ہوتا تھا۔

جدید طریقے سے کم پیچیدگی اور زیادہ کامیابی کے ساتھ دل کے مریضوں کی انجیو پلاسٹی ممکن ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹیکنالوجی دل کی شریانوں میں سخت تنگی سے سینے میں درد اور ممکنہ ہارٹ اٹیک کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

ڈاکٹر عابد اللہ کا کہنا تھا کہ جدید طریقہ علاج چند ایشین ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.