ایئر کوالٹی سروے، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آ گیا

image

پاکستان کا شہر لاہور سنہ 2022 میں دنیا کے آلودہ ترین فضا والے شہروں میں سرفہرست رہا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ہوا کو صاف کرنے والے پوریفائرز بنانے والی سوئس کمپنی ’آئی کیو ایئر‘ کی جانب سے ہر سال دنیا بھر میں کیے گئے سروے کے مطابق لاہور کی ایئر کوالٹی رینکنگ میں پہلے کے مقابلے میں دس درجے تنزلی ہوئی ہے۔

آئی کیو ایئر فضا میں اُن ذرات کی تعداد کی بنیاد پر کسی بھی شہر کو جانچ کر درجہ  بندی کرتی ہے جو انسانی پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ان ذرات کو پی ایم 2.5 کا نام دیا گیا ہے۔

اس سالانہ سروے کے نتائج کو دنیا بھر ماہرین اور سرکاری محکمے حوالے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

سنہ 2021 میں لاہور کی ایئر کوالٹی فی مکعب میٹر 86 ذرات تھی جبکہ سنہ 2022 میں یہ بدتر ہو کر 97 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ہو گئی۔

چین کا شہر ہوتان دنیا کے 20 بڑے آلودہ فضا والے شہروں میں شامل ہے جہاں لاہور کے بعد ایئر کوالٹی فی مکعب میٹر 94 مائیکروگرام ہے۔

ہوتان میں سنہ 2021 میں ایئر کوالٹی 101 مائیکروگرام مکعب میٹر تھی۔

انڈیا کے دو شہر بھوادی اور دہلی آلودہ ترین فضا والے شہروں میں لاہور اور ہوتان کے بعد ہیں۔ دونوں شہروں میں ایئر کوالٹی 92 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ایئر کوالٹی میں زیادہ سے زیادہ پانچ مائیکروگرام فی مکعب میٹر ذرات ہی انسانی نظامِ تنفس کے لیے خطرناک نہیں۔

چاڈ میں فضائی آلودگی 89 مائیکروگرام فی مکعب میٹر جبکہ عراق کو دنیا کا دوسرا سب سے بری فضا والا ملک قرار دیا گیا ہے جہاں اوسطا 80 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.