میچ پورا کرکے والد جنازے میں شرکت کی کیونکہ ۔۔ ویرات کوہلی کے بچپن سے جوانی تک کا سفر

image

ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان ہیں، 2013ء سے 2022ء کے درمیان انہوں نے تینوں فارمیٹس میں 213 میچوں میں ٹیم کی کپتانی کی، 68 میچوں میں سے 40 جیت کے ساتھ کوہلی سب سے کامیاب ہندوستانی ٹیسٹ کپتانوں میں سے ایک ہیں۔آج ہم آپ کو چیکو سے کنگ کوہلی تک پہنچنے کے دوران ویرات کوہلی کی کچھ ان دیکھی تصاویر دکھائیں گے۔

ویرات کوہلی 5 نومبر 1988 کو ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ویرات بنیادی طور پر مدھیہ پردیش (ایم پی) کے کٹنی کے رہنے والے ہیں اور ان کا مدھیہ پردیش سے گہرا تعلق تھا۔ ان کے دادا تقسیم کے وقت کٹنی آئے تھے لیکن ویرات کے والد پریم کوہلی فیملی کے ساتھ دہلی چلے گئے تھے۔

بچپن کی اس تصویر میں کپتان ویرات کوہلی کو ان کی بڑی بہن بھاونا پیار سے تھامے ہوئے ہیں، ان کے ساتھ ان کے بھائی وکاس کوہلی بھی موجود ہیں۔

اس تصویر میں ویرات کوہلی کے ساتھ ان کی والدہ سروج اور بڑی بہن بھاونا بھی ہیں۔ ویرات کوہلی اپنی بڑی بہن کے ساتھ کیک کاٹتے نظر آئے۔

اس تصویر میں ویرات کوہلی اپنے والد پریم کوہلی اور دوستوں کے ساتھ کیک شیئر کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اس تصویر کو دیکھ کر شاید ہی کوئی اندازہ لگا سکے کہ جس نے یہ کھلونا پکڑا ہوا ہے، آج اس کے ہاتھ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کمان ہے۔

کرکٹ کے لیے ویرات کا جنون دیکھنے کے قابل تھا۔ کوہلی بچپن سے ہی سچن ٹنڈولکر جیسا عظیم کرکٹر بننا چاہتے تھے۔

ویرات کے کرکٹ کے شوق کی وجہ سے ان کے والد پریم کوہلی نے انہیں 9 سال کی عمر میں کرکٹ کی ٹریننگ دینا شروع کردی۔ ویرات کے والد انہیں پہلی بار اسکوٹر پر مغربی دہلی کرکٹ اکیڈمی لے گئے۔

ویرات کوہلی نے دہلی کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ کی تربیت مکمل کی تھی۔ کوہلی نے راجکمار شرما کی کوچنگ میں کرکٹ کی باریکیاں سیکھیں۔

ویرات کوہلی نے سال 2006 میں جب راہول ڈریوڈ سے ملاقات کی تو اپنے رول ماڈل کو اپنے سامنے دیکھ کر وہ آنکھیں بھی نہ ملا سکے۔

ویرات کے والد پریم کوہلی 19 دسمبر 2006 کو 54 سال کی عمر میں برین اسٹروک کے باعث انتقال کر گئے۔ اس وقت ویرات کی عمر صرف 18 سال تھی اور وہ دہلی میں رنجی ٹرافی کھیل رہے تھے۔

دہلی کا مقابلہ کرناٹک کے خلاف تھا، کوہلی نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر دہلی کو فالو آن سے بچا لیا۔ اس کے بعد ہی وہ اپنے والد کے جنازے میں شریک ہوئے۔

ویرات کوہلی کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے 2008 کا انڈر 19 ورلڈ کپ جیتا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ ملائیشیا میں کھیلا گیا۔

اس شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کوہلی نے ٹیم انڈیا کے لیے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ 18 اگست 2008 کو سری لنکا کے خلاف کھیلا۔

ویرات کو 2011 کے ورلڈ کپ ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا اور ورلڈ کپ کے اپنے پہلے ہی میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف سنچری بنائی تھی۔ اس کے بعد کوہلی نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

ویرات کوہلی مزیدار کھانا کھانا پسند کرتے ہیں۔ جب وہ گھر پر ہوتے ہیں تو اپنی ماں کی بنائی ہوئی مٹن بریانی اور کھیر کھانا پسند کرتے ہیں۔

دسمبر 2017 میں کوہلی نے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی۔ انوشکا اور ویرات کی دوستی بچپن سے ہے۔ یہی نہیں انوشکا بچپن میں کوہلی کے ساتھ بہت کرکٹ کھیلتی تھیں۔ انوشکا شرما کے والد آرمی آفیسر رہ چکے ہیں اور اس دوران انوشکا کا بھائی کرنایش کرکٹ کھیلا کرتا تھا۔ ویرات بھی ان کے ساتھ کھیلا کرتے تھے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.