پی ایس ایل: دو نئی فرنچائزز کی نیلامی کے لیے 10 پارٹیاں اہل قرار

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کے لیے بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل کر لیا ہے اور 12 موصولہ بولیوں میں سے 10 کو نیلامی کے لیے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری 2026 کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی، جہاں اہل پارٹیاں کامیاب فرنچائزز کے لیے بولی لگائیں گی۔

اہل قرار دی گئی پارٹیاں پاکستان کے مختلف شہروں جیسے راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیموں کے نام منتخب کر سکیں گی۔ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ نیلامی کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US