عبید اللہ راجپوت پر کبڈی فیڈریشن نے پابندی لگادی

image

پاکستان کے مشہور اور مایہ ناز کبڈی کے کھلاڑی عبید اللہ راجپوت پر پاکستان کبڈی فیڈریشن نے پابندی لگا دی ہے۔

فیڈریشن نے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد راجپوت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ بغیر اجازت بحرین گئے وہاں پر ایک نجی کبڈی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ راجپوت نے نہ صرف حصہ لیا بلکہ انہوں نے ایک بھارت کی ٹیم کی طرف سے کھیلا جو ان کے لیے بہت بڑا مسئلہ بن گئی جب سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہوئیں جن میں وہ بھارت کی جرسی اور بھارتی جھنڈا لہراتے ہوئے نظر آئے۔

بعد میں انہوں نے ایک ویڈیو میں قوم سے معافی مانگی اور دعویٰ کیا کہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز نے ان کو یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ جس ٹیم سے کھیل رہے ہیں وہ بھارت کی ایک ٹیم ہے۔ راجپوت نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ ایک بہت بڑی غلط فہمی کا نتیجہ تھا لیکن وہ اپنی غلطی کے لیے معافی مانگتے ہیں۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری سرور اعوان نے کہا کہ میٹنگ میں ہر پہلو پر غور کیا گیا اور راجپوت کی معافی نامہ پر بھی بات چیت ہوئی مگر اصل مدعا یہ تھا کہ وہ اور کچھ اور کھلاڑی بغیر این او سی لیے بحرین چلے گئے ایک ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے جو غیر قانونی عمل تھا اور اسی لیے ان پر پابندی لگائی گئی ہے۔

سرور اعوان نے کہا کہ راجپوت اور کھلاڑیوں کے پاس اپیل کرنے کا حق حاصل ہے اور وہ ایسے کرتا ہے تو ان کی سنوائی ایک ڈسپلنری کمیٹی کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US