ٹاٹا گروپ بھارت ہی نہیں پاکستان سمیت پوری دنیا میں شہرت رکھتا ہے، کئی بھارتی فلموں میں امراء کیلئے اکثر ٹاٹا ، برلا اور امبانی نام لئے جاتے ہیں، آج ہم آپ کو ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا کے حوالے سے بتاتے ہیں۔
38 سو کروڑ روپے کے مالک بھارت کے رئیس ترین شخص رتن نول ٹاٹا 28 دسمبر 1937ءکو پیدا ہوئے، 1990ء تا 2012ء ٹاٹا گروپ کے بھی چیئرمین رہے۔ اس کے بعد اکتوبر 2016ء تا فروری 2017ء عبوری چیئرمین اور ٹاٹا کے خیراتی ٹرسٹ کے سربراہ بھی رہے۔
رتن ٹاٹا کی قیادت میں ٹاٹا چائے نے ٹیٹلی برانڈ کے علاوہ ٹاٹا موٹرز نے جیگوار لینڈ روور اور ٹاٹا اسٹیل نے کورس کمپنی کو خرید لیا۔ ان کے اس قدم سے ٹاٹا قومی کمپنی سے عالمی شہرست یافتہ کمپنی بن گئی اور اس کی تجارت دنیا بھر میں پھیل گئی۔
کھربوں روپے کے مالک رتن ٹاٹا کاروباری ذمہ داریاں چھوڑنے کے بعد اب صرف ٹاٹا گروپ کے چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین ہیں۔
انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے رتن ٹاٹا غریبوں کی مدد کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اور اربوں روپے کے ہدیے دیتے ہیں۔
اپنے کتے ٹیٹو کی موت کے بعد آج اس کو یاد کرنے والے رتن ٹاٹا انسانوں کے علاوہ جانوروں سے بھی بہت پیار کرتے ہیں اور جانوروں کی دیکھ بھال اور علاج کیلئے بھی خطیر رقومات مختلف اداروں کو دیتے ہیں۔
غریبوں سے ہمدردی رکھنے والے رتن ٹاٹا بے پناہ دولت کے باوجود غریبوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر ان کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں۔ کاروباری مصروفیات سے سبکدوشی کے بعد ان دنوں رتن ٹاٹا سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارتے ہیں جہاں وہ اپنے ماضی اور حال کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔