اچانک آگ بھڑکی تو مہمان بھاگنے لگے۔۔ شادی ہال میں لگنے والی آگ، جس نے دلہا دلہن کو بھی رلا دیا، دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں، کچھ تو افسردہ بھی کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر شادی ہالز کی ویڈیوز اور تصاویر نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب اچانک ہال میں آگ بھڑک اٹھی۔

عام طور پر یہ خاص دن دلہا اور دلہن کی زندگی کے لیے نتیجہ خیز دن ثابت ہوتا ہے کیونکہ دونوں ایک نئے رشتے کی شروعات کرنے جا رہے ہوتے ہیں۔

لیکن اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر لگنے والی چھوٹی سی چنگاری نے کیسے دلہا اور دلہن کے اس خاص دن کو برباد کر کے رکھ دیا، نہ خراب کیا بلکہ بات جان پر بن آئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب میں آتش بازی کا مظاہرہ ہال ہی میں کیا جا رہا تھا، جیسے ہی آتش بازی نرم ملائم ڈیکوریشن پیس سے لگی، تو فورا آگ بھڑک اٹھی اور سیکنڈوں کے اندر یہ آگ بڑی آگ میں تبدیل ہو گئی، صورتحال کو دیکھتے ہوئے مہمان بھی باہر کی جانب بھاگنا شروع ہو گئے۔

دلہا اور دلہن کی آنکھوں میں آنسو تھے کیونکہ ان کی زندگی کا خاص دن خراب ہو گیا تھا۔

دوسری جانب 2022 میں کراچی میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آ چکا ہے، جہاں اچانک ہال میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے عملے اور فائر بریگیڈ نے شادی میں موجود مہمانوں کو باہر نکالا۔ جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.