نقلی گھوڑا بن کر آ گیا۔۔ نوجوان نے جب گھوڑوں کے سامنے نقلی کھال پہنی تو ان کا ردعمل کیا تھا؟ دیکھیے

image

جانور اکثر اپنے دلچسپ انداز کی بدولت وائرل ہو جاتے ہیں، لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کی توجہ کچھ نئے تجربات کی بنا پر بھی حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ایک منچلے نے گھوڑوں کے آگے بناوٹی گھوڑا بن کر انہیں تنگ کرنا شروع کیا۔

ہوا کچھ یوں نہ گھوڑوں کے پالنے والے اس منچلے نے گھوڑوں ہی کی طرح اپنا روپ دھار لیا اور پھر ان کے سامنے بھی آ گیا۔ لیکن گھوڑوں کے تاثرات نہ صرف غیر معمولی تھے بلکہ حیران کن بھی تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے گھوڑے کیسے اس نقلی گھوڑے کو جو کہ انسان کی ہی شرارت تھی، اسے تک رہے تھے۔

کچھ تو اس حد تک قریب آ گئے تھے کہ اسے سونگنے لگے کہ شاید یہ بھی ہمارے جیسا ہی ہے، کیونکہ ایک جانور دوسرے جانور کی خوشبو یا بدبو پہچان کر اندازا لگا سکتا ہے۔

لیکن جب گھوڑوں کو بو نہ آئی تو وہ مزید چوکنا ہو گئے۔ کچھ تو ڈر کے مارے قریب ہی نہیں آئے، تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو نے خوب توجہ حاصل کر لی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.