ڈاکٹرز بھی کلمہ پڑھنے لگ گئے۔۔ زلزلے سے آپریشن تھیٹر کی بجلی بند ہوئی تو کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

image

گزشتہ رات آنے والے زلزلے نے جہاں پاکستانیوں کو خوف میں مبتلا کیا وہیں کچھ ایسی ویڈیوز صارفین کو خوف میں مبتلا کر رہی ہیں، جو کہ حیرت انگیز ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب زلزلے کے دوران اسپتال میں ہونے والی سرجری جاری رہی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیمرہ لگا کر ڈاکٹرز اور سرجنز سرجری کو مکمل کر رہے تھے، کہ اچانک 7 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا۔

نامعلوم مقام کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک زلزلے کے بعد بجلی بھی منقطع ہو جاتی ہے، جس کے بعد ڈاکٹرز بھی کلمہ طیبہ پڑھنا شروع ہو گئے۔

آپریشن تھیٹر میں مشینوں کی آوازیں بھی تیز ہو گئی تھیں، جبکہ ڈاکٹرز کو تشویش یہ بھی تھی کہ کہیں مریض کی جان کو خطرہ نہ ہو جائے، یہی وجہ تھی کہ ڈاکٹرز نے مریض کو تنہا نہیں چھوڑا، انتہائی نگہداشت میں مریض کے ساتھ ہی موجود رہے۔

دوسری جانب کلمہ طیبہ کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں، جبکہ خود ڈاکٹرز بھی پریشانی سے دوچار ہو گئے تھے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.