“برڈفلو” کے خلاف سائنسدانوں کی بڑی کامیابی

image

ایمسٹرڈیم: سائنسدانوں کو تباہی پھیلانے والی وبا “برڈ فلو” کے خلاف بڑی کامیابی حاصل ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والی وبا کورونا کی ویکسین کی تیاری میں کامیابی کے بعد سائنسدانوں نے برڈ فلو کے خلاف بھی ویکسین تیار کر لی۔

سائنسدانوں نے “برڈ فلو” پر قابو پانے کے لیے 2 نئی کارآمد ویکسینز تیار کی ہیں جس کا باضابطہ طور پر اعلان بھی کر دیا گیا۔

“برڈ فلو” پر قابو پانے کے لیے تیار کی جانے والی ایک ویکسین فرانس کی کیوا انیمل ہیلتھ نے بنائی ہے جبکہ دوسری ویکسین جرمنی کی کمپنی بوئرنجر نے تیار کی جس میں ہالینڈ کی مدد بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

“برڈ فلو” کے خلاف تیار ہونے والی دونوں ویکسین کی آزمائش ہالینڈ میں کی گئی جبکہ اٹلی نے ٹرکی پرندے اور فرانس نے بطخوں پر اس کا تجربہ کیا۔ ہالینڈ میں اس ویکسین کو مرغیوں پر بھی آزمایا گیا اور دونوں ویکسینز کو کامیاب پایا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں “برڈ فلو” تیزی سے پھیلنے والی بیماری بن گئی ہے جو پرندوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے اب تک 20 کروڑ پرندے ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 60 لاکھ پرندے ہالیند میں ہلاک ہوئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.