بارش برستے ہی قبرستان غائب ہو جاتا ہے۔۔ چکوال کا خوفناک قبرستان، جہاں دن میں بھی کوئی نہیں جا سکتا، ویڈیو

image

پاکستان میں ایسے کئی مقامات ہیں، جو کہ اپنے خوفناک اور حیران کن نظاروں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستان کے شہر چکوال میں ایسا قبرستان موجود ہے جو کہ اب آثار قدیمہ کی شکل تو اختیار کر ہی چکا ہے، ساتھ ہی اپنے خوفناک مناظر کی وجہ سے بھی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے چکوال اپنےدلچسپ اور خوبصورت نظاروں کی وجہ سے مقبول ہے، تاہم اس سب میں یہاں موجود یہ قبرستان انی بنجر زمین اور کھوکھلی قبروں کی وجہ سے دن کی روشنی میں بھی خوف پیدا کر دیتا ہے۔

یہاں عام طور پر اب جنازے لائے نہیں جاتے جبکہ پہلے سے موجود قبروں پر ان کے پیارے بھی نہیں آتے، لیکن جب بارش برستی ہے یہاں کی زمین پر بھی ہریالی خوب نکلتی ہے، یہاں تک کہ قبرستان ہی ختم ہو جاتا ہے کیونکہ ہریالی اور گھاس قبروں کو بھی چھپا دیتی ہے۔

دوسری اسی قبرستان میں ممکنہ طور پر پاکستان بننے سے پہلے ہی قبریں موجود ہیں، جس کی وجہ سے یہ قبرستان آج تک سنسان ہے، مقامی افراد کے مطابق اس قبرستان میں صرف قبریں ہی نہیں بلکہ مختلف چیزیں بھی دفن ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.