اذان ہوئی تو سحری کا کھانا آیا۔۔ سحری کے انتظار میں بیٹھے دوستوں کے ساتھ ایسا مزاق کون کرتا ہے؟ ویڈیو وائرل

image

دوست جب کبھی ایک ساتھ بیٹھتے ہیں تو کچھ ایسا ضرور ہو جاتا ہے جو کہ سب کی توجہ حاصل کرتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر چند دوستوں کی ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب عین سحری ختم ہونے کے وقت دوست کھانا لے آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سحری کے لیے بنائی گئی ڈش جیسے ہی محفل میں دسترخوان پر رکھی گئی تھی اذان کی آواز نے سب کو حیران کر دیا۔

سحری کے وقت اذن کی آواز آنا اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ سحری کا وقت ختم ہو گیا ہے اور اب روزہ دار کچھ کھا پی نہیں سکتا ہے۔

بس پھر کیا تھا اذان سنتے ہی پہلے دوست نے جذباتی ہو کر محفل سے رخصت کو ترجیح دی، جبکہ جاتے جاتے بھی منہ ر دوست کی عزت افزائی خوب تھی۔

جبکہ دوسرا دوست بھی لب کشائی کرنے سے باز نہ آیا، اور آتا بھی کیسے کیونکہ بنا سحری کا روزہ جو رکھنا پڑا۔

ساتھ ہی دیگر مہمان دوست بھی میزبان کو یوں دیکھ رہے تھے کہ جیسے ابھی کچا چبا جائیں گے دوسری جانب خود میزبان اس حد تک پریشان و حیران تھا کہ اسے کچھ سمجھ ہی نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.