بھارت کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار پر پاکستان بھی بھارت نہیں جائے گا

image

اسلام آباد: پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ 2023 میں بھارت کی جانب سے شرکت سے انکار کے بعد بھارت کے میچز نیوٹرل مقام پر کروانے کیلئے فارمولا تیار کیا گیا ہے۔

اسی فارمولے کے تحت پاکستان کا بھی ورلڈ کپ میچز بھارت کے بجائے دیگرنیوٹرل مقام پر کھیلنے کا امکان ہے،دبئی میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے ایشیاکپ کیلئے نیا فارمولا پیش کیا جس کے مطابق ایشیا کپ کے بھارت کے میچز کسی تیسرے ملک میں ہوں جب کہ باقی ٹیموں کے مقابلے پاکستان میں ہوں۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایشیا کرکٹ کونسل جلد اس حوالے سے اعلان کر دے گی۔اگر ایشیا کپ پر اس فارمولے کے تحت عمل کیا جاتا ہے تو پھر پاکستان بھارت میں رواں سال نومبر میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے میچز بھی تیسرے ملک میں کھیلے گا، اس فارمولے پر عمل کی صورت میں پاکستان ٹیم بھی رواں برس ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی اور اے سی سی حکام کو اس سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔پاکستان کے ورلڈکپ میچز کے لیے سری لنکا اور بنگلا دیش زیر غور ہیں۔

اس اس فارمولے پر عمل کیا جاتا ہے تو پھر 2025 میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی بھی اسی طرح کھیلے جانے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.