پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا

image

قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 سیریز میں افغانستان کو 66 رنز سے شکست دے دی۔

قومی کرکٹ ٹیم اور افغانستان کے مابین تیسرا ٹی 20 میچ شارجہ میں کھیلا گیا۔ افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں افغان کرکٹ ٹیم 116 رنز ہی بنا سکی اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

رحمان اللہ گرباز 18 اور محمد نبی نے 17 رنز بنائے۔ افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان 16، عثمان غنی 15 اور صدیق اللہ اتل 11 رنز بنا سکے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلرز احسان اللہ اور شاداب خان نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم، محمد وسیم اور زمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔ وہ ٹی 20 کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 182 رنز بنائے۔ صائم ایوب 40 گیندوں پر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ افتخار احمد 31، شاداب خان 28 اور عبداللہ شفیق 23 رنز بنا سکے۔

افغانستان کے مجیب الرحمان نے 2 جبکہ فضل الحق فاروقی، محمد نبی، فرید احمد، کریم جنت اور راشد خان نے بالترتیب ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.