سگریٹ نوشی پر ہزاروں ڈالر جرمانہ

image

ٹوکیو: جاپان میں دوران ملازمت سگریٹ نوشی کی وجہ سے ملازم پر ہزاروں ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے شہر اوساکا میں سگریٹ نوشی پر کام کے دوران مکمل پابندی عائد ہے اور اگر کوئی ملازم سگریٹ نوشی کا مرتکب ہوا تو اس کی تنخواہ سے بھاری کٹوتی کر دی جاتی ہے۔

اوساکا میں دوران ملازمت سگریٹ نوشی پر ڈائریکٹر سطح کے 61 سالہ ملازم کو 11 ہزار امریکی ڈالر کی تنخواہ بطور جرمانہ واپس کرنا پڑ گئی کیونکہ وہ 14 سال سے ڈیوٹی کے دوران 4 ہزار 500 مرتبہ سگریٹ نوشی کا مرتکب ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اوساکا پرفیکچرل گورنمنٹ کی جانب سے مذکورہ ملازم سمیت 2 افراد کے خلاف تحقیقات 2022 میں شروع کی گئی تھیں جن کے خلاف ادارے کو ایک گمنام درخواست موصول ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اوساکا کے سرکاری مقامات، اسکولز اور دفاتر میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد ہے اور اس پابندی کو تقریبا 20 برس کا عرصہ گزر چکا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.