کورونا پھر سر اٹھانے لگا، ایک دن میں 15 اموات

image

نئی دہلی: بھارت میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا۔ 24 گھنٹے کے دوران 15 اموات ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کا خطرہ ایک بار پھر بڑھ گیا اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ ہوئے۔

بھارت میں سامنے آنے والے کورونا کیسز گزشتہ سال ستمبر کے بعد سے سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق بھارت میں کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح 3.38 ریکارڈ کی گئی ہے۔ کورونا سے ہونے والی اموات مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، نئی دہلی، گجرات، ہریانہ، کرناٹک اور راجھستان میں رپورٹ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

بھارت کورونا سے ہونے والی اموات میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک 5 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں جبکہ سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ریکارڈ ہوئی ہیں۔

بھارتی محکمہ صحت نے عوام سے عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل کر دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.