اس معاشرے میں کسی غریب کی قسمت اچانک جاگ جائے یہ تو کسی معجزہ سے کم نہیں۔ ایسا ہی ایک غریب اسی دنیا میں موجود ہے جو آج تک رکشہ چلاتا تھا۔
پر اب کروڑوں کی باتیں کرتا ہے۔ اب بنا وقت ضائع کیے آپکو بتاتے ہیں کہ یہ شخص آخر ہے کون جس کے پاس اس مبارک مہینے میں دولت کی بارش ہو گئی۔
اس شخص کا نام ہے شہاب الدین منصوری جو کہ ایک رکشہ ڈرائیور ہے۔ شہاب الدین چاہتا تھا کہ اللہ پاک اسے ڈھیر ساری دولت عطا کرے تو وہ اپنی غریبی سے باہر نکل کر ایک اچھی زندگی بسر کرے۔ اسی امید میں یہ گزشتہ 2 سالوں سے آن لائن مختلف قسم کی ایپس پر پیسے انویسٹ کرتا لگاتا تھا۔
اب 2 سالوں بعد رمضان کے بابرکت مہینے میں اس کی قسمت جاگی اور یہ 1 کروڑ سے زائد کا مالک گھر بیٹھے بیٹھے بن گیا۔ مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اس نے بتایا کہ میں نے کرکٹ کی ایک آن لائن ایپ میں پیسے 49 روپے انویسٹ کیے۔
جس کے بعد لاکھوں لوگوں میں سے مجھے پہلا انعام ملا۔ گھر کی چارپائی پر بیٹھے بیٹھے جب میں نے حقیقت دیکھی تو۔
خوشی کے مارے ایک دم چیخ مار دی۔ اب یہ چاہتا ہوں کہ اپنا گھر بناؤں اور فیملی کو ایک اچھی زندگی دوں۔ دراصل مذکورہ شخص نے آئی پی ایل کے ایک میچ میں پیسے انویسٹ کیے تھے۔ اس واقعہ کے بعد دوست احباب اور محلے دار انہیں مبارکباد دینے گھر آتے اور گلے بھی لگاتے۔