کینسر، امراض قلب کی ویکسین کب دستیاب ہوگی؟ اعلان ہو گیا

image

ماہرین نے کینسر اور دل کی بیماریوں کے خلاف ویکسین تیار کرنے کی تاریخ بتا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہرین نے اعلان کیا ہے زندگی بچانے والی ویکسین اگلے 7 سالوں میں تیار کر لی جائے جائے گی ان بیماریوں میں کینسر اور امراض قلب کی بیماریاں شامل ہیں۔

فارماسوٹیکل کمپنی موڈرنا نے اس ویکسین کی تیاری کے لیے کام شروع کر دیا ہے جبکہ موڈرنا نے کورونا کی ویکسین بھی تیار کی تھی جو انتہائی کارآمد ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ڈاکٹر پال برٹن نے کہا ہے کہ کینسر اور دل کی بیماریوں کا علاج انتہائی مؤثر ثابت ہو گا اور یہ 2030 تک لاکھوں نہیں تو کم از کم ہزاروں افراد کی جان بچانے کی صلاحیت رکھتا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کینسر کے ساتھ ساتھ دل کی بیماریاں، قوت مدافعت اور دیگر خطرناک بیماریوں کا بھی علاج ممکن ہو سکے گا جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

اس ویکسین کے ذریعے ایک سے زیادہ سانس کے انفیکشن کا بھی علاج ممکن ہو سکے گا۔ جیسے کہ کورونا وائرس، فلو، سانس کے مسائل شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.