نواز الدین صدیقی اور اہلیہ کی قانونی جنگ جاری، بیٹی کا بڑا فیصلہ

image

بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ عالیہ کے درمیان قانونی جنگ جاری ہے اور اب ان کی بیٹی شورا نے دبئی میں واپس جاکر اپنی پڑھائی جاری رکھنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کی کسٹڈی سے متعلق کیس میں کورٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ اداکارہ اور ان کی اہلیہ کے بچے اپنی پڑھائی جاری رکھنے کیلئے دبئی جائیں گے۔

اداکار کی بیٹی شورا نے دبئی جانے سے انکار کردیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر وہ واپس دبئی گئی تو بچے اس کو دھمکائیں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ماں باپ کے درمیان تنازع نے بیٹی پر شدید اثر ڈالا ہے اور وہ اپنے ماں کے ساتھ تھیراپی سیشن بھی لیتی رہی ہے۔

کسٹڈی کیس میں اب کوئی تازہ پیشرفت نہیں ہوئی ہے لیکن ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شورا اپنی والدہ کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔

چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اداکار نے عالیہ کے خلاف ہتک عزت کا کیس ختم کرکے طلاق پر تصفیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts