کبھی کبھار والدین کی غفلت سے بچوں کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے جس طرح اس ویڈیو میں دیکھا گیا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسی ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں جس میں ایک ماں نے اپنے بیٹے کی فلمی انداز میں جان بچائی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ لفٹ سے باہر نکلی اور اس دوران وہ اپنے موبائل فون پر مصروف تھی۔
اُسی دوران دیکھا جاتا ہے کہ خاتون کا بیٹا ریلنگ کی طرف چلا گیا اور ایک دم ریلنگ کے درمیان والی جگہ سے نیچے گرنے ہی لگا تو فورا اس کی ماں نے چھلانگ لگا کر بیٹے کی ٹانگ پکڑی اور خود بھی گر پڑی۔
جیسے ہی یہ حادثہ پیش آیا تو عمارت میں موجود لوگ خاتون اور بچے کو بچانے کے لیے آگئے اور اس طرح ننھا بیٹے کی جان محفوظ رہی۔
خاتون کا اگر بچے کی طرف دھیان نہ ہوتا یا اگر بچے اور ماں کے درمیان تھوڑا سا فاصلہ بھی ہوتا تو بچے کی جان بھی جا سکتی تھی۔
مذکورہ ویڈیو کو انٹرنیٹ پر لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔