یہ ڈوبتی نہیں کیونکہ ۔۔ دریا کے پانی پر چلنے والی یہ بوڑھی خاتون لوگوں کے لیے کیوں خاص بن گئی؟ دیکھیے

image

بوڑھی خاتون دریا پر چلتی رہی۔ یہ الفاظ پڑھنے کے بعد آپکو بھی اپنی آنکھوں اور کانوں پر یقین نہیں آ رہا نہ کہ یہ کیسے ممکن ہے؟ مگر بھارت میں ایک ایسی خاتون حقیقیت میں موجود ہے جس کی ویڈیو اس وقت انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

یہ واقعہ ریاست مدھیا پردیش کے علاقے جبل پور میں موجود ایک دریا کا ہے۔ جہاں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ بوڑھی خاتون جس کا نام جیوتی رادھونشی ہے وہ آرام و سکون سے پانی میں سے گزر رہی ہے۔ علاقہ مکین تو اب اس کو بہت ہی خاص مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جب بھی دریا میں چلتی ہے تو اس کے کپڑے ہی گیلے نہیں ہوتے۔

یہی وجہ ہے کہ اسے اب نرمدایوی کا لقب دے دیا گیا اور اس کی پوجا بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ یہ ماجرا دراصل اس وقت شروع ہوا جب کسی شخس نے اس کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ اور سافٹ وئیر کی مدد سے ایڈیٹ کی اور سوشل میڈیا پر شیئر کر ڈالی جس کے بعد عوام اس کے پیچھے لگ گئی۔

لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے اپنی ان تمام کرامتوں کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عام انسان ہوں، مزید یہ کہ اب مجھ پر کوئی زمےداری نہیں تو گھر میں بنا کسی کو بتائے میں یاترہ ( مذہبی رسومات) پر نکل آئی ہوں۔

جہاں تک بات دریا پارکرنے اور کپڑے گیلے نہ ہونے کی ہے تو اس کی حقیقت کچھ یوں ہے کہ میں نے دریا اس طرف سے پار کرنے کی کوشش کی جہاں پانی بے انتہا کم ہو، اس وجہ سے میرے کپڑے گیلے نہ ہوئے۔

جبکہ یاترہ کیلئے گھر سے نکلی اس خاتون کیلئے آج سے 10 ماہ پہلے مقامی پولیس تھانے میں اس کے گھر والوں نے گمشدگی کی درخواست دائر کروائی تھی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts