اہلیہ تبلیغ کرتی تو اس سے لڑائی ہو جاتی۔۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکار عارف خان ہندوستان تبلیغی جماعت کے رہنما کیسے بنے؟ دیکھیے

image

ویسے تو سوشل میڈیا پر مشہور اداکار اپنے اسٹائل، فیشن اور اداکاری کی وجہ سے مقبول ہو جاتے ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی بدل دی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ایک ایسے ہی ماضی کے اداکار عارف خان ہیں جو کہ اب اداکاری سے قطع تعلق ہو کر اپنی زندگی کے اُس سفر پر چل پڑے ہیں جہاں انہیں اب سکون مل گیا ہے۔

اجے دیوگن کے ساتھ فلم پھول اور کانٹے میں جلوہ گر ہونے والے عارف خان نے بطور ولن ناظرین کی توجہ خوب سمیٹی تھی، لیکن ان کی زندگی میں کچھ ایسی تبدیلی آئی کہ اب فلم انڈسٹری ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی ہے۔

سابق اداکار عارف خان بتاتے ہیں کہ میری زندگی بدلنے سے پہلے اللہ نے میری گھر والی کی زندگی کو بدلا، اُس زمانے میں جب میں اپنی دنیا میں اور کام مگن تھا، مال و دولت کمانے میں تو اس وقت اللہ نے میری گھر والی کو ایسی مجلسوں میں بٹھایا، اور ہدایت دی۔

میری اہلیہ اجتماعات میں جاتی اور اللہ کے دین کی بات سنتی، میری بیوی کے اندر تبدیلی آنے لگی، دین سے ہمارا گھرانہ دور تھا، ہم صرف نام کے مسلمان تھے۔ میری اہلیہ نے مجھے اسلام کی دعوت دی، اس نے مجھے اسلام کی طرف بلایا، کافی سمجھایا۔

مگر اپنی اہلیہ کو سمجھنے کے بجائے ہم دونوں کے درمیان بات بگڑ گئی، یہاں تک کہ میں نے اہلیہ کی دعوت سے انکار کر دیا تھا، مگر میری اہلیہ نے ہمت نہیں چھوڑی اور نماز میں بھی میرے لیے دعا کرتی۔

تاہم اداکار کو تبلیغی جماعت کے ایک بزرگ کی نصیحت کچھ اس طرح بھائی کہ عارف خان نے نہ صرف اسلام عملا اپنانا شروع کیا بلکہ ساتھ ہی ساتھ شوبز کو بھی چھوڑ دیا۔

عارف خان کی آج کی تصاویر دیکھ کر کوئی یقین نہیں کر پا رہا ہے، کہ یہ وہی ولن اداکار تھے، جو کہ لڑکیوں کو چھیڑنے کی اداکاری کیا کرتے تھے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.