موٹر سائیکل خراب ہو گئی، بھارتیوں نے پکڑ لیا۔۔ پاکستانی یوٹیوبر سے بھارتیوں نے کیسا سلوک کیا؟ ویڈیو وائرل

image

آج کل سوشل میڈیا پر پاکستانی یوٹیوبر اور موٹرسائیکلسٹ نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ آج کل انڈیا میں ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستانی یوٹیوبر ابرار نے حال ہی میں اپنے چینل وائلڈلینز بائی ابرار پر وی لاگ اپلوڈ کیا تھا، جس میں بھارتی شہر میں موجود تھے، جبکہ ان کی منزل ممبئی شہر تھا۔

اگرچہ انہیں بھارت میں داخل ہونے سے لے کر اب تک کوئی بڑی مشکل سامنا نہیں کرنا پڑا ہے، تاہم چھوٹی موٹی مشکل ضرور سامنے آ رہی ہیں۔

ممبئی کی جانب سفر طے کرتے ہوئے بھی انہیں ایک ایسی ہی مشکل پیش آئی، جب انکی بائیک کی بیٹری ختم ہو گئی، تو اس صورتحال میں انہیں مقامی میکینک سے رابطہ کرنا پڑا، لیکن اُس مکینیک کا رویہ دیکھ کر خود صارفین بھی متوجہ ہوئے۔

کیونکہ عام طور پر پاکستانی اور بھارتی عوام کا ایک دوسرے کے بارے میں خیال کچھ اچھا نہیں ہے، جو میڈیا دکھاتا ہے، عوام اسی پر یقین کر لیتی ہے۔

اس کے بعد ایک اور مقامی شہری نے ابرار کو اپنے گھر دعوت پر بھی بلایا، جس نے صارفین کو خوب حیران کیا، یوں انجان شہری کو اپنے گھر بلانا ظاہر ہے، کسے اچھا لگے گا، لیکن پاکستان لفظ سن کر اس بھارتی شہری نے خوب خاطر تواضع کی۔

دوسری جانب بھارتی ساحلی علاقے کی منظر کشی نے بھی پاکستانیوں کی دلچسپی کا باعث بنی، کیونکہ ساحلی علاقے کا دلکش منظر سب کو بھا رہا تھا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.