دنیا میں ہر مذہب کے ماننے والوں کا ایک مقدس مقام ہوتا ہے۔ بالکل اسی طرح مسلمانوں کا مقدس مقام سعودی عرب ہے۔
جس کی عزت مذہب اسلام کے مانننے والے سب سے زیادہ کرتے ہیں پر اب وہاں جھینگروں کا حملہ ہوا ہے۔ دیکھیں حیران کن عمل۔
ہوا کچھ یوں کہ نمازی حضرات خانہ کعبہ میں بیٹھے ہوئے تھے اور اردگرد کے ماحول
کو دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ جیسے یہ جھینگروں کا یہ حملہ افطاری کے بعد ہوا۔
کیونکہ ابھی وہاں پلاسٹک کے گلاس وغیرہ پرے ہوئے نظر آ رہے تھے کہ ایک دم سے
بے پناہ جھینگرے آ گئے جس نے عمرہ کرنے والے تمام لوگوں کو پریشان کر دیا۔
نماز مغرب کے بعد پہلے تو لوگ پریشانی کے عالم میں اردگرد دیکھتے رہے اور اٹھ کھڑے ہوئے لیکن جب کچھ نہ بن سکا تو کچھ تو اپنے اپنے ٹھکانوں کی جانب چلنے لگے۔
لیکن ان لوگوں میں کچھ لوگ ایسے تھے جنہوں نے نماز سے دھیان نہ ہٹایا اور عبادت میں مصروف رہے۔ اس موقعے پر یہ بھی دیکھا گیا کہ یہ جھینگے زیادہ تر ستونوں کے ساتھ چمٹے رہے۔
اور جو لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ان کے پاؤں میں جا کر چمٹنے لگے تھے تو یہ اپنے ہاتھوں کی مدد سے انہیں اتارتے رہے۔
یاد رہے کہ آج سے کچھ ماہ پہلے سعودی عرب میں بہت بارشیں ہوئیں جن کے بعد عرب کاکئی صحرا سر سبز ہو گئے پھر سوشل میڈیا پر ہی کئی ایک ویڈیوز میں یہ بھی دیکھا گیا کہ صحرا میں چشمہ بھی پھوٹ پڑا تھا۔