اس 27 ویں شب متحدہ عرب امارات کے مسلمان خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے سعودی عرب کی مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں خانہ کعبہ کو موتیوں کی طرح جگمگاتا دیکھا جاسکتا ہے۔
بتاتے چلیں کہ اماراتی خلاباز سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں ناسا کے 6 ماہ طویل مشن پر موجود ہیں اور وہیں سے وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے باقاعدہ اپ ڈیٹس بھی جاری کرتے ہیں ۔
سلطان النیادی کی جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے نیچے زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں مسجدالحرام اور مسجد نبوی چاند جیسی روشن نظر آرہی ہے۔ خلاباز نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن بھی دیا کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ان بابرکت راتوں پر سعودی شاہ سلمان کے بچوں کے لیے تحفہ"
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آس پاس بکھری سنہری روشنیوں کے درمیان حرم اور کعبہ سفید موتی جیسا محسوس ہورہا ہے۔ یوں معلوم ہوتا ہے جیسے چان زمین پر اتار آیا ہو اور چاندنی پھوٹی پڑ رہی ہو۔
واضح رہے یہ منظر روسی خلاباز انتون شکپلروف نے کیمرے میں کچھ سال قبل بھی ریکارڈ کیا تھا۔ انتون نے اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ “ خلاء سے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کو صبح بخیر “