پرتعیش اشیا بنانے والی فرانسیسی کمپنی ایل وی ایم ایچ 500 ارب ڈالر تک پہنچنے والی پہلی یورپی کمپنی بن گئی ہے، سال 2023 میں کمپنی کے حصص میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بلگاری، ٹیگ ہیور، کرسچن ڈائر، سٹیلا میک کارٹنی، لوئس ووٹن بیگز اور شراب سمیت لاتعداد برانڈز بنانے والی فرانسیسی کمپنی لگژری اشیا بنانے والے گروپ لوئی وٹان موئت ہینیس (ایل وی ایچ ایم) کی پروڈکٹس پوری دنیا میں استعمال کی جاتی ہیں۔
دنیا بھرمیں مہنگائی کے باوجود پرتعیش اشیاء کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے کمپنی کے اثاثوں میں حیران کن طور پر اضافہ دیکھا گیا، مالیت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی وجہ سے ایل وی ایچ ایم الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کو بھی پیچھے چھوڑی گئی ہے۔
اپریل کے شروع میں ایل وی ایچ ایم اپنی پہلی سہ ماہی کی فروخت کی وجہ سے دنیا کی 10 بڑی کمپنیوں میں سے ایک بن گئی ہے۔ اس کی پہلی سہ ماہی کی فروخت میں 17 فیصد کا اضافہ تجزیہ کاروں کی توقعات سے دو گنا زیادہ رہا جبکہ دی گارڈین کے مطابق 2023 میں اب تک کمپنی کے حصص میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایل وی ایچ ایم کی مقبولیت اور کاروبار میں اضافے کی وجہ سے چند ماہ قبل کمپنی کے مالک برنارڈ ارنالٹ نے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک سے امیر ترین شخص کا اعزاز بھی چھین لیا تھا۔